وفاقی کابینہ میں عزیربلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ کا معاملہ زیربحث

142

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عزیربلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ کا معاملہ زیربحث آیا، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کو حقائق سامنے لانے کے لیے وفاقی وزیربحری امور علی حیدر زیدی کا ساتھ دینے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز وفاقی کابینہ اجلاس کے آخری مرحلے میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کا معاملہ اٹھایا۔