حکومتیں صوبائی فنانس کمیشن کا اعلان کرنے کے اقدامات کریں: فواد چوہدری

189

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی ہدایت پر صوبائی فنانس کمیشن کا فوری اعلان کرنے کے اقدامات کریں۔

ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز فوری طور پر ضلعی حکومتوں کو منتقل کئے جائیں، آرٹیکل 140-A کی خلاف ورزی قابل قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبوں کے حقوق پر ڈاکا، این ایف سی ایوارڈ ختم

انہوں نے مزید لکھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی تحریک انصاف کی حکومتوں پر تو عملدرآمد کی ذمہ داری زیادہ ہے۔