ملک میں کورونا سے مزید 50 اموات، مجموعی تعداد 5,320 ہوگئی

410

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 603 جبکہ 5,320 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 6 ہزار 622 ، پنجاب میں 87,492 ،بلوچستان میں 11,192 خیبرپختونخواہ 30,747، گلگت بلتستان میں 1,694، اسلام آباد میں 14,202 اور آزاد کشمیر میں 1,655 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 1,826 پنجاب میں 2,026، خیبرپختونخوا میں 1,106 ، بلوچستان میں 126، اسلام آباد 155، گلگت بلتستان 36 اورآزاد کشمیر 45 اموات ہوئیں جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 656 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 16 لاکھ 6 ہزار 190 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 21 ہزار 20  ٹیسٹ کے دوران 1,979 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 50 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 420 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 32 لاکھ 40  ہزار 427 افراد متاثر، 5 لاکھ 75 ہزار 601 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 77 لاکھ 7 ہزار 190 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔