پی ایس ایل 5؛ پی سی بی نے 1 کروڑ روپے شائقین کو لوٹا دئیے

441

کراچی: کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) فائیو کے بارش سے متاثرہ اور بغیر کراؤڈ کے ہونے ولے میچز کی ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، پی ایس ایل ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے پہلے مرحلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے شائقین کرکٹ کو 1 کروڑ روپے لوٹا دیئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے میچز کے ٹکٹ ری فنڈنگ کیلئے دو مراحل کا اعلان کیا تھا، ایک روز قبل پہلا مرحلہ شروع ہوا جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے بغیر کراوڈ کے منعقد ہونے والے 5 میچز اور 29 فروری کو راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے نہ ہونے والے میچ کے ٹکٹ ری فنڈ کیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے روز  9 ہزار 181 ٹکٹ واپس ہوئے اور ان ٹکٹوں کی مجموعی قیمت ایک کروڑ 9 ہزار 50 روپے بنتی ہے۔

پی ایس ایل ٹکٹوں کی واپسی  کا پہلا مرحلہ 5 اگست تک جاری رہےگا  جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 6 اگست سے ہوگا، دوسرے مرحلے میں ملتوی ہونے والے پلے آفس اور فائنل کے ٹکٹوں کو ری فنڈ کیا جائیگا۔