دورہ انگلینڈ؛ قومی کرکٹ ٹیم ‘تھری اسٹار ہوٹل’ میں رہنے پر مجبور

475

کراچی: دورہ انگلینڈ پر پہنچے پاکستانی کرکٹرز “تھری اسٹار ہوٹل ” تک محدود، 14 روزہ قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد بھی کرکٹرز کو کہیں جانے آنے کی اجازت نہیں۔

نجی ٹی وی کی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ٹیم کو دورہ انگلینڈ میں “فائیو سٹار ہوٹل ” بھی میسر نہیں، ووسٹرشائر کے بعد ڈربی شائر مین بھی قومی ٹیم تھری اسٹار ہوٹل میں قیام پذیر ہے ، جس کی وجہ ہوٹل ملحقہ گراؤنڈ ہونا ہے ۔

آئی سی سی قوانین کے تحت انٹرنیشنل میچ میں ٹیموں اور آفیشلز غیرملکی کرکٹرز جب پاکستان آئیں تو  فائیو اسٹار ہوٹلز میں ٹھہرانا لازمی ہےمگر عالمی وبا کے سبب مخصوص حالات میں ایسا ممکن نہیں ہوپا رہا۔

دوسری جانب دورہ انگلینڈ آمد کے بعد غیرملکیوں پر14روز کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹیم ذرائع کا کہناہےکہ ووسٹر کے مقابلے میں ڈربی کا ہوٹل بہتر ہے، وہاں تو کھلا آسمان دیکھنے کیلیےگراؤنڈ میں جانا پڑتا تھا تاہم یہاں چہل قدمی کی جا سکتی ہے،ووسٹر میں فلور پر ہی کھانے کا انتظام تھا تاہم یہاں  کھلاڑی نیچے جا کر ایک ساتھ ناشتہ، لنچ اور ڈنر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہوٹل میں پاکستانی ٹیم کے سوا کوئی اور مہمان موجود نہیں، کسی کو باہر آنے جانے کی اجازت نہیں ہوتی، کھلاڑی پاکستانی کھانوں کویاد کر رہے ہیں مگرملنے والا کھانا بھی اچھا ہوتا ہے،ڈائٹیشن کی ہدایت پر مینیو تیار کیا جاتا ہے، ہوٹل کے ٹیم روم میں کئی کرکٹرز فارغ وقت میں فیفا گیم کھیلتے ہیں، وہاں کیرم، اسنوکر، ٹیبل ٹینس اور ڈارٹ کا بھی انتظام ہے۔ موبائل فون کی صورت میں بھی کھلاڑیوں کے پاس فارغ وقت گزارنے کا طریقہ موجود ہے، وہ اہل خانہ سے ویڈیو چیٹ بھی کرتے ہیں۔ ہوٹل کے ساتھ ہی جمنازیم اور سوئمنگ پول کی سہولت موجود ہے، پاکستانی ٹیم بدھ سے ٹریننگ کا آغاز کریگی۔