ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

660

مول نے پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔

مول اعلامیہ کے مطابق ٹل بلاک کوہاٹ میں نئے ذخائر سے ایک کروڑ 61 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔

ابتدائی نتائج کے مطابق 3 ہزار 240 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوگا۔ تاہم مول کمپنی کی جانب سے مزید ٹیسٹنگ جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 2019 میں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈومحمد خان کے علاقہ منگریو میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کیے تھے۔

او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ منگریو میں ویل نمبر ایک کی 2676 میٹر کھدائی کے بعد تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔

ابتدائی طور پر 10.44 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 120 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ کے ذخائر ملے۔

او جی ڈی سی ایل یہاں 95 فیصد شراکت داری کے ساتھ آپریٹنگ کمپنی ہے جب کہ بقیہ 5 فیصد حصص گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ(جی ایچ پی ایل)کے پاس ہیں۔