پاکستان نیوی سیلنگ کلب کو گرانے کا نوٹس جاری

1235

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پاکستان نیوی سیلنگ کلب کو گرانے کا نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے اسلام آباد نے نیوی سیلنگ کلب کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا۔

سی ڈی اے کے نوٹس کا متن ہے کہ نیوی سلینگ کلب کی تعمیر غیر قانونی ہے، کلب کی سرگرمیاں اور تعمیر فی الفور روکی جائے۔

کلب انتظامیہ کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر تعمیر اور سرگرمیاں نا روکی گئیں تو سی ڈی اے کلب کو گرا دے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان نیوی نے سی ڈی اے کی تنبیہہ کے باوجود اسلام آباد کے راول ڈیم کے کنارے سیلنگ کلب تعمیر کی تھی، سی ڈی اے کی طرف سے پچھلے سال ستمبر میں نوٹس بھی بھیجا گیا تھا۔