ایل ڈی اے ریکارڈ جلنے سے شہباز شریف کاکیس ختم ہوا،نیب

644

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف ایل ڈی اے میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا کیس بند کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے ریکارڈ جل گیا، اس لیے شہباز شریف کے خلاف کیس نہیں بنتا،نیب نے شہباز شریف کے خلاف پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا کیس ختم کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثبوتوں کی عدم دستیابی کے باعث شہباز شریف کے خلاف کیس ختم کیا گیا،کیس ختم ہونے کا فائدہ سابق سیکریٹری جاوید محموداور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ شہبازشریف اور سرتاج عزیز کے خلاف ایک نجی یونیورسٹی کے پاس سڑک کی تعمیرکے سلسلے میں کیس کی انکوائری کی جارہی ہے۔

شہبازشریف پرالزام ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے سرتاج عزیز کو بطور یونیورسٹی عہدیدار دو رویہ سڑک بنانے میں مدد دی۔