حج 2020 کا لوگو جاری

833

ریاض:سعوی وزارت اطلاعات نے حج 2020 کا لوگو جاری کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطبق سعودی حکومت نے حج 2020 کا نیا لوگو جاری کردیا جس میں موجودہ حالات کی پیش نظر تبدیلی کرتے ہوئے ‘بسلام آمنین’ کے الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ جن دو الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے یہ قرآن پاک کی سورہ الحجر کی آیت 46 سے ماخوذ ہیں، ‘بسلام’ سے مراد سلامتی اور ‘آمنین’ سے مراد امن کے ساتھ ہے یعنی اس سال حج سلامتی اور امن کے ساتھ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لوگو میں چار دائرے بنائے گئے ہیں جن کے قریب 20 اور 41 لکھا ہے، اس سے مراد عیسوی سال 2020 اور ہجری سال 1441 ہے اور لوگو کی ترکیب اس طرح بنی ہے جس طرح ‘حج’ لکھا جاتا ہے۔

 

Saudi Arabia releases New Hajj logo, 'Bissalam Aaminin' added

وزارت اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ دائروں کے درمیان میں سیاہ مکعب ہے جس سے مراد کعبۃ اللہ ہے اور لوگو میں سبز رنگ سے مراد سلامتی، امن اور صحت ہے،لوگو میں لکیروں اوران کے درمیان خالی سفید جگہ سے مراد طواف کے دوران سماجی فاصلہ ہے جو حج کے مناسک کی ادائیگی میں اختیار کیا جائے گا۔