پاکستان میں خواتین کو عزت دی جاتی ہے، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر

830

اسلام آباد:سرجن جنرل پاک آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خواتین کو عزت دی جاتی ہے اور ملک میں ہر عورت کو مقام حاصل ہے۔

نشریاتی ادارے بی بی سی کو لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے  انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ خواتین پاکستان میں کمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں اپنے جوہر دکھا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی اور کامیابی کیلئے لگن اور محنت درکار ہوتی ہے، اگر آپ یہ کریں تو  صنف کا کوئی مسئلہ نہیں، ہمیں یہاں ہر طرح کا تحفظ حاصل ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان آرمی جوائن کرنے پر فخر ہے،آرمی میرٹ پر یقین رکھتی ہے، میرا تقرر اسکا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سرجن جنرل پاکستان آرمی نے مزید کہاکہ کورونا وبا کے خلاف حکومت کے ساتھ مل کر عوام کے ہر ممکن تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں۔