مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے خوشخبری، گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری

606

اسلام آباد:آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کمپنیوں کی جانب سے قیمت میں اضافے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اس میں کمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سوئی گیس نرخ کم کرنے کی منظوری دے دی ہے، اوگرا نے سوئی نادرن کیلئے گیس کی قیمت میں 6 فیصد اور سوئی سدرن کیلئے 2 فیصد کمی کی منظوری دی ہے۔

اوگرا نے سوئی نادرن کیلئے گیس کی قیمت623 روپے31 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یواور سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت750 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔