انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز؛ دوسرا میچ 16 سے شروع ہوگا

488

مانچسٹر: انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 16 سے 20 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

کالی آندھی کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد  4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی کے بعدوسیٹ انڈیز ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنا کھاتہ کھولنے میں بھی کامیابی ہوگئی ہے، انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم کو 40 پوائنٹس ملے ہیں جس کے بعد وہ نویں سے آٹھویں پوزیشن پر آگئی ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں بھی میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرینگے جبکہ انگلینڈ ٹیم دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں شاندار کم بیک کرنے کی خواہش مند ہے۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز اٰئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

 واضح رہے کہ 3 میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں ہی شیڈول ہے۔