پاکستان اور ہَنگری کے درمیان ٹیکس تعاون کو فروغ دینے کے مْعاہدے پر دستخط

644

پاکستان اور ہَنگری کے درمیان ٹیکس تعاون کو فروغ دینے،دْہرے ٹیکسیشن اور آمدنی پر ٹیکسز سے بچاؤ کی روک تھام کے لئے مْعاہدے پر دستخط ہوگئے،مْعاہدے کے تحت دونوں ممالک اپنے بنکوں اور فنانشل اداروں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کا تبادلہ کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ہَنگری کے درمیان ٹیکس تعاون کو فروغ دینے کے لئے مْعاہدے پر دستخط ہوئے، پاکستان اور ہنگری کے درمیان دْہرے ٹیکسیشن اور آمدنی پر ٹیکسز سے بچاؤ کی روک تھام کے لئے مْعاہدے پر دستخط ہوئے۔

پاکستان اور ہنگری نے معلومات کے تبادلہ کے آرٹیکل میں تبدیلی کی تاکہ مْعاہدے کے تحت ٹیکس معاملات سے متعلق انتظامی تَعاون کو جَدید معیار کے مْطابق بنایا جا سکے۔ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی تقریب میں ہَنگری کی حکومت کی طرف سے ہنگری کے سفیر اور ڈاکٹر محمد اشفاق احمد ممبر آئی آر آپریشن نے مْعاہدے پر دستخط کئے۔

مْعاہدے کا آرٹیکل 27 معلومات کے تَبادلہ سے متعلقہ ہے۔ اس تبدیلی سے معلومات کے تبادلہ کے آرٹیکل کے تحت دستخط کنندہ پارٹیز اْن معلومات کا تبادلہ کریں گی جس کے باعث دونوں ممالک اپنے بنکوں اور فنانشل اداروں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کا تبادلہ کر سکیں گے۔

دْونوں مْمالک اس آرٹیکل میں کی جانے والی تبدیلی کے تِحت ایک دوسرے سے ہر طرح کی معلومات کا تَبادلہ کَر سکیں گے۔