فیاض الحسن کے بیان پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا ردِ عمل آگیا

554

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مریضیٰ وہاب اور وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر اپنا ردِ عمل اظہار کردیا۔

وزیر اعلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ تحریک انصاف اور کرپشن سگی بہنیں ہیں، کراچی والوں کی بجلی عمران خان کے حکم پر مہنگی ہوئی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شوکت خانم میں کتنے غریبوں کا مفت کورونا ٹیسٹ ہوا؟

جب کہ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو کے خلاف بیان دے کر بعض افراد اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، فیاض الحسن الزمات لگاکر اپنی نشست بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا بیان

وزیر اعطلاعات پنجاب فیاض الحسن کا کہنا ہے کہ ٹرک کے پیچھے ایف 16 لکھنے سے جنگی جہاز نہیں بن جاتا اسی طرح نام کے ساتھ بھٹو لگانے سے بلاول نانا کی طرح معتبر نہیں بن سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری اور ان کے پاپا کے گرد احتساب کا شکنجہ دن بہ دن تنگ ہوتا جا رہا ہے، احتساب کا لفظ سنتے ہی بلاول اینڈ کمپنی کو اے پی سی، 18 ویں ترمیم یاد آجاتی ہے۔

فیاض الحسن نے کہا کہ ان کی ٹی ٹیاں پکڑی جائیں تو سیٹیاں اور چیخیں مریخ تک سنائی دیتی ہیں، 2008 سے 2018 تک کراچی میں کم از کم 15 ہزار لوگ ان کی سیاست کی بھینٹ چڑھے۔