جی سی یونیورسٹی میں داخلہ رہنمائی کے لیے جمعیت کا کیمپ

186

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد کی جانب سے جی سی یونیورسٹی میں داخلہ رہنمائی کے لیے کیمپ کا سلسلہ جاری ہے ۔پیر کے روز لگائے گئے کیمپ میں اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد کے ناظم حمزہ شیخ، تنظیم اساتذہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری رئیس منصوری، اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری تنظیم اساتذہ حیدرآباد عرفان قائم خانی ودیگر نے خصوصی شرکت کی اور یہاں موجودہ جمعیت کے کارکنان سے
ملاقات کی۔ کارکنان کی جانب سے طلبہ کی رہنمائی کے لیے کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہاکہ جمعیت نے ہمیشہ طلبہ کی رہنمائی میں کوئی کثر اٹھا نہیں رکھی ہے، طلبہ رہنما اور طلبہ کے حقوق کے لیے جدوجہد میں جمعیت نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔