لاڑکانہ پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چوری شدہ موبائل فونز برآمد کرلیے

158

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چوری شدہ موبائل فونز برآمد کرلیے۔ سول لائن پولیس نے دوران چیکنگ سنگین نوعیت کے مقدمے میں مطلوب ملزم اکرم اللہ لاشاری کو پسٹل اور گولیوں سمیت، اللہ آباد پولیس نے ملزم جاوید ڈاہانی کو ریوالر اور گولیوں سمیت، رتوڈیرو پولیس نے جوگی محلہ سے ملزم حبیب اللہ جونیجو کو پستول اور گولیوں سمیت اور ہوٹل آئی مینجمنٹ سسٹم کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تھانہ فیروز آباد ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کے مقدمے میں اشتہاری ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب اللہ آباد پولیس نے شہری زوہیب چانڈیو کے چوری شدہ دو موبائل فونز برآمد کرکے مالک کے حوالے کردیے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔