لاڑکانہ، 16 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہٹا کر نئی تعیناتیاں کردی گئیں

243

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے لاڑکانہ شہر کے 6 تھانوں سمیت ضلع کے 16 تھانوں پر تعینات ایس ایچ اوز کو ہٹاکر نئے ایس ایچ اوز کو تعینات کردیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر کی ہدایات پر ایس ایس پی کی جانب سے جونیئر پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹاکر سینئر افسران کو ایس ایچ اوز تعینات کردیا ہے، اس سے قبل مختلف تھانوں کے جونیئر ہیڈ محرروں کو بھی عہدوں سے فارغ کیا گیا تھا۔