سکھر، مولانا میر محمد لاشاری کے بیٹے حبیب احمد لاشاری کی اہلیہ وفات پاگئیں

221

سکھر (نمائندہ جسارت) مولانا میر محمد لاشاری کے بیٹے حبیب احمد لاشاری کی اہلیہ وفات پاگئیں۔ امیر ضلع مولانا حزب اللہ جکھرو کی امامت میں مائیکرو کالونی سکھر میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ انہیں آبائی قبرستان پنوعاقل میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں مولانا بشیر احمد لاشاری، مولانا شبیر احمد، مولانا منیر احمد، صلاح الدین بلوچ، قاری صدرالدین بلوچ، قاری گل محمد لاشاری، مشتاق احمد لاشاری واہل محلہ نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر مولانا حزب اللہ جکھرو نے مرحوم مولانا میر محمد لاشاری کے بیٹے حبیب احمد لاشاری کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔