حیدر آباد، واسا ملازمین آج پریس کلب پر دھرنا دیں گے

149

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایچ ڈی ا ے ایمپلائز یونین کی جانب سے شعبہ واسا کے ملازمین کی 6 ماہ کی تنخواہیں، پنشن کی ادائیگی نہ ہونے پر احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے میں آج پریس کلب حیدر آباد پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری عبد القیوم بھٹی نے ایچ ڈی اے انتظامیہ اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شعبہ واسا کے ملازمین کے صبر کا امتحان نہ لیں اور ان کی تمام تنخواہیں، پنشن فوری ادا کرے کیونکہ مزدوروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور وہ ان حالات سے مجبور ہو کر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے حیدر آباد کے واٹر سپلائی اور سیوریج کے نظام کو بند کردیں، اس سے پہلے کے حالات اس حد تک چلے جائیں ایچ ڈی اے انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور تنخواہیں، پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنائے تاکہ ملازمین عیدالاضحی اپنے عقیدے کے مطابق مناسکیں بصورت دیگر ایچ ڈی اے انتظامیہ اور حکومت سندھ واٹر سپلائی اینڈ سیوریج کے نظام کو بند کروانے کی ذمے دار ہوگی۔