حیدرآباد:رسالہ روڈ پر تجاوزات ،ٹریفک کی روانی شدید متاثر

329

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تجاوزات کی بھرمار، رسالہ روڈ پر قائم غیر قانونی کار ورکشاپس اور سیوریج کے بہتے ہوئے پانی کے باعث حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں گول بلڈنگ، رسالہ روڈ، تلک چاڑی، گل سینٹر، گاڑی کھاتہ، حیدر چوک پر ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کی روانی کے بجائے سائیڈ پر چھپ کر تماشا دیکھنے میں مصروف اور متعدد اہلکار تھیلیاں لے کر فرار ہورہے ہیں، عوام بے یارو مدد گار ہیں، آئی جی سندھ پولیس ودیگر حکام نوٹس لے کر ٹریفک کھلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ رسالہ روڈ پر گول بلڈنگ سے قبل قائم غیر قانونی طور پر کاروں کو ٹھیک کرنے کی دکانیں جو کہ سڑک پر قائم ہیں، رسالہ روڈ جس پر سے کسی زمانے میں کراچی، ٹھٹھہ، کوٹری، جام شورو جانے والی بسیں گزرا کرتی تھیں آج موٹر سائیکل کے گزر نے کی جگہ بھی نہیں ہے۔