شادی لارج، نایاب درخت پیلو کی بڑے پیمانے پر کٹائی جاری

257

شادی لارج (نمائندہ جسارت) بدین تھرپارکر کا نایاب درخت پیلو کی بڑے پیمانے پر کٹائی جاری۔ پابندی کے باوجود پیلو کی کٹائی کرکے کراچی حیدر آباد، پنجاب غیر قانونی اسمگل کیا جاتا ہے۔ تھرپاکر بدین میں پایا جانے والا نایاب درخت (پیلو) جس کی جڑ مسواک میں استعمال ہوتی ہے اس کے کاٹنے پر پابندی ہے ڈی سی بدین اور ڈی سی تھرپارکر نے دفعہ 144 نافذ کی جس کی کھلی خلاف ورزی جاری ہے، مقامی پولیس بھاری رشوت لے کر اس نایاب اور قیمتی درختوں کی نسل کشی کروا رہی ہے۔ درخت کی اسمگلنگ کو فوری طور پر روکا نہ گیا تو اس کی نسل کا خاتمہ ہو جائے گا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس درخت میں تھری باشندوں اور مال مویشیوں کی بقا ہے، مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیلو کے درخت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور اس کی غیر قانونی اسمگلنگ کو روکا جائے۔