صاحب جی! ماس لگالیں، چیئرمین سینیٹ کا رضا ربانی سے مکالمہ

328

اسلام آباد ( آن لائن) ماس نہ لگانے پر چیئرمین سینیٹ اور رضاربانی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔ سینیٹر رضا ربانی مقبوضہ کشمیر کی حالت زار پر خطاب کررہے تھے کہ اس دوران چیئرمین سینیٹ نے ٹوک دیا اور کہا کہ صاحب جی! ماسک تو لگا دیں جس پر رضا ربانی ہنسنے لگے اور کہا کہ چیئرمین
صاحب عمر کے اس حصے میں ماسک لگانا مشکل ہے ،بولنے میں دشواری پیش آتی ہے جوانی ہوتی تو ایک نہیں دو،دو ماسک لگا لیتا جس پر صادق سنجرانی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے آپ آج بھی جوان ہیں جس پر ایوان میں موجود اراکین سینیٹرز مسکراتے رہے۔