ہٹڑی پولیس کامقابلہ،موٹرسائیکل چور گینگ کے 3 کارندے گرفتار

208

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہٹڑی پولیس کامقابلہ۔ موٹرسائیکل چور گینگ کے 3 کارندے مسروقہ موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق دوران گشت ایس ایچ او ہٹڑی غلام فاروق نے مخفی ملیکہ میانی فوریسٹ کے قریب بروقت کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جہاں پولیس کا ملزمان سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے 3 ملزمان کانبھو خان گاہیلو عرف ٹوٹو ولد قائم بخش،پرویز خان کلہوئی ولد بخشان خان اور عبدالرشید بنگلانی ولد مہراب بنگلانی کو 3 عدد 30 بور پسٹلز سمیت گرفتار
کرلیا جبکہ ملزمان کے دیگر 5 ساتھی بلاول گاھیلو،خالد گاھیلو،شوکت کھوسو،مراد منگوانی،سندر بنگلانی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلیے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔گرفتار ملزمان کا تعلق ایک منظم موٹرسائیکل چور گینگ سے ہے جنہوں نے حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر 20 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئیں جو حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی ہیں جبکہ 1 موٹرسائیکل تھانہ پنیاری کی حدود سے چوری کی گئی تھی جس کا کرائم نمبر 52/2020 تھانہ پنیاری میں درج ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ہٹڑی میں پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ کے جرم میں مقدمات درج کرلیے گئے ۔