بدین میں سبزی فروش نے حالات سے تنگ آکر خودکشی کرلی

165

بدین (رپورٹ محمد علی بلیدی) بدین کے نواحی شہر راجوخانانی میں ٹھیلے پر سبزی فروخت کرنے والے 25 سالہ وکرم کولہی نے گذشتہ رات حالات سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ گذشتہ 15 گھنٹوں سے پوسٹ مارٹم نہ ہونے کے باعث لاش ورثاء کے حوالے نہ کرنے کے خلاف مامجی کولہی، ریلی کولہی کی قیادت میں کولہی برادری نے عورتوں اور بچوں سمیت تلہار بدین روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرکے روڈ بند کردیا۔ اس موقع پر ورثاء نے کہا کہ ڈاکٹر لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کررہے اور پولیس لاش حوالے نہیں کررہی اور ہمیں چکر لگوائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متوفی وکرم کولہی کی لاش حوالے کی جائے۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات ورثاء تلہار سول ہسپتال سے زبردستی لاش لے گئے تھے جس کے اطلاع پر راجوخانانی پولیس لاش پوسٹ مارٹم کے لیے کولہی برادری سے لے گئی تھی جو ورثاء کو تاحال واپس نہیں ملا۔