سینیٹ:حروف ناشناسی کا شکار بچوں کی تعلیم کیلیے بل منظور

249

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)حروف ناشناسی کا شکار بچوں کی تعلیم کے خصوصی اقدامات کے لیے بل سینیٹ میں منظور کر لیا گیا ۔خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی کی سینیٹر ثمینہ سعید کی جانب سے سینیٹ میں بل پیش کیا گیا جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔بل میں کہا گیا ہے کہ حروف ناشناسی کے شکار بچوں کے اسکول میں داخلے کے وقت بیماری کا ٹیسٹ کیا جائے ،اساتذہ کو حروف ناشناسی کا شکار بچوں سے متعلق تربیت دی جائے، اسکول یقینی بنائیں کہ متاثرہ بچوں کو سادہ اور واضح ہدایت دی جائے اور حکومت اسکولوں میں تھراپسٹ کا تقرر بھی کرے۔ بل میں مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ حروف ناشناسی کا شکار بچوں سے امتیازی سلوک نہ کیا جائے اور حروف ناشناسی کا شکار بچوں کے لیے آگہی پروگرام بھی بنایا جائے۔