عمر کوٹ، ڈاکٹر عبدالرزاق کنبھار کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

164

عمرکوٹ( آن لائن ) عمرکوٹ میں سول اسپتال کے ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ ضلع عمر کوٹ میں کورونا سے کسی ڈاکٹر کی یہ پہلی موت ہے۔ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر اللہ داد کے مطابق ڈاکٹر عبدالرزاق کنبھار سول اسپتال شعبہ امراض قلب میں تعینات تھے جن کا 12 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ گھر میں آئسولیٹ تھے۔ ڈاکٹر عبدالرزاق کی اتوار کو طبیعت بگڑنے پر انہیں کراچی منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگئے۔