ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمینٹری، سیکنڈری و  ہائر سیکنڈری میرپور خاص کا اعلامیہ

193

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمینٹری، سیکنڈری و ہائر سیکنڈری میرپور خاص عبدالشاہد نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میرپورخاص کے گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین جنہوں نے انٹر میڈیٹ کا امتحان پاس کیا ہے اور ٹائپنگ کی صلاحیت کا سرٹیفکیٹ موجود ہے کی مشترکہ سنیارٹی لسٹ جاری کردی گئی ہے جو ان کے دفتر میں موجود ہے۔ انہوں نے لوئر گریڈ کے ملازمین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر کوائف میں کسی قسم کی غلطی ہے یا کسی ملازکا نام لسٹ میں شامل نہیں ہے تو 7 روز کے اندر اپیل دائر کریں، مقررہ وقت کے بعد کوئی اعتراض قابل قبول نہیں ہوگا اور لسٹ کو فائنل تصور کیا جائے گا۔