پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملوں کی شدید مذمت

207

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان نے سعودی عرب پرحوثی ملیشیا کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اتحادی فوج نے بروقت کارروائی کرکے میزائل حملے کوناکام بنادیا، اتحادی فوج کی جوابی کارروائی سے شہری آبادی کو نقصان سے بچالیا گیا۔ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔