غیر ملکی فنڈنگ: الیکشن کمیشن نے  پی ٹی آئی کو 15جولائی کو طلب کرلیا

165

اسلام آباد(صباح نیوز) غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے مرکز میں برسر اقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف کو 15جولائی کوطلب کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن نے نوٹس میں پی ٹی آئی کو 15 جولائی کو اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔اسکروٹنی کمیٹی نے نوٹس میں کہا کہ عدم پیشی کی صورت میں معاملہ کمیشن کے سامنے پیش کیاجائے گا۔