پیٹرولیم مصنوعات معاہدہ کیس‘وکیل کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی

182

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات نکالنے کا معاہدہ ختم کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری کے سبب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ جسٹس خادم حسین ایم شیخ کی سر براہی میں2 رکنی بینچ نے پیٹرولیم مصنوعات نکالنے کا معاہدہ ختم کرنے کے خلاف جامشورو جوائنٹ وینجر لمیٹڈ ? جے جے وی ایل ? کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی فراہمی بند کردی ہے اور ایس ایس جی سی کو عدالت عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔