امریکی رائے عامہ کے جائزوں میں جو بائیڈن کو ٹرمپ پر سبقت

231

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے صدارتی انتخابات میں 4 ماہ باقی ہیں اور کورونا کے باعث انتخابی مہم ماضی کی نسبت بہت محدود پیمانے پر جاری ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا میں رائے عامہ کے مختلف جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ اب تک ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن کو اپنے حریف اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے، جو ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بظاہر یہی نظر آ رہا ہے کہ صدر ٹرمپ ہار جائیں گے۔