بصرہ کے باشندے لوڈ شیڈنگ سے پریشان‘ مشتعل عوام سڑکوں پر آگئے

266

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہریوں نے گھروں سے نکل کر شدید احتجاج کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق شارع بغداد پر ہونے والے احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے ٹائر بھی جلائے۔ دوسری جانب عراقی پارلیمان کی کمیٹی کے رکن جاسم بخاتی کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں حکومت کی کمزوری اور کوتاہی سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اس سلسلے میں عوام کے تحفظات درست ہیں۔