پاکستان محب وطن نوجوان پی پی وائی  کا دھابیجی میں یونٹ کا افتتاح

177

دھابیجی (نمائندہ جسارت) پاکستان محب وطن نوجوان پی پی وائی کا دھابیجی میں یونٹ کا افتتاح کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس دوران پاک فوج اور وطن عزیز کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر قاری عبدالسلام تنولی،اخلاق خان،طاہر قائمخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی وائی کا مقصد عوام میں شعور آگاہی اور ملک سے محبت کا جذبہ پیدا کرنا ہے اور پاکستانی عوام کو پاکستان کی اہمیت سے واقف کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی ٹھٹھہ کے دیگر علاقوں میں بھی تنظیمی یونٹ کھولے جائیں گے۔