لاڑکانہ ، بارش ہوتے ہی متعدد علاقے زیر آب

183

 

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں بارش کے بعد متعدد علاقے زیر آب آگئے، برساتی پانی نکالا نہیں جاسکا جبکہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔ پیر کی شب دیر گئے لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں ہونے والی بارش کے بعد حبس میں اضافہ ہوگیا، بارش کے باعث شہر کی اہم شاہراہیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے شہری برساتی پانی میں اپنی منزل پر گامزن دکھائی دیے، بارش کے بعد سیپکو کی جانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری رہی جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس کے باعث شہری سخت گرمی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے برساتی پانی نہ نکالنے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ و دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ برساتی پانی نکال کرکے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔