ہاکس بے میں نہاتے ہوئے 14سالہ لڑکا ڈوب گیا،غوطہ خوروں نے لاش نکال لی

304

کر اچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈاکس کے علاقے ہاکس بے کے قریب کھلے سمندر میں نہاتے ہوئے14سالہ لڑکا ڈوب گیا ، اطلاع ملنے پر پولیس اور بحری خدمات کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، غوطہ خوروں نے دو گھنٹے کی جدو جہد کے بعد لاش کو سمندر سے نکال کر سول اسپتال منتقل کیا۔متوفی کی شناخت اسامہ ولد افضال احمد کے نام سے ہوئی،متوفی ماڑی پور کا رہائشی تھا، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔