چرس پینے کی وڈیووائرل ہونے پر 2پولیس اہلکارمعطل،انکوائری کاحکم

221

کر اچی ( اسٹاف رپورٹر )ایس ایس پی کورنگی نے ناصر کالونی میں پولیس اہلکاروںکی چرس پینے کی وڈیو وائرل ہونے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں خرم اورزوہیب کو معطل کرکے پولیس لائن ایسٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیاہے۔ایس ایس پی کورنگی نے ڈی ایس پی الفلاح سب ڈویژن کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے انہیں 5روزمیںتحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم بھی جاری کیاہے۔