کراچی چیمبر نے ایف پی سی سی آئی ہیڈآفس اسلام آباد منتقلی کی حمایت کردی

770

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کے چیئرمین و سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ بی ایم جی اور کے سی سی آئی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) میں برسراقتدار گروپ کے دانشمندانہ اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں جس کے تحت وہ ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا ارادہ کھتے ہیں لہٰذا تمام بی ایم جی اینزاور سپورٹرز جو یا تو ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو کمیٹی یا اس کی جنرل باڈی کے ممبرز ہیں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 5 اگست کو آئندہ جنرل باڈی اجلاس میں اس اقدام کی مکمل طور پر توثیق کریں تاکہ اس اہم ادارے کو کامیابی کے ساتھ وفاقی دارالحکومت میں منتقل کیا جاسکے جو کہ یقینی طور پر پوری کاروباری اور صنعتی برادری کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔سراج قاسم تیلی نے ایک بیان میں 5 اگست 2020 کو طلب کیے گئے ایف پی سی سی آئی کے جنرل باڈی اجلاس کے متعلقہ ایجنڈا آئٹم کا حوالہ دیتے ہوئے اس اہم ایجنڈے کو شامل کرنے پربرسراقتدار گروپ کو مبارکباد پیش کی جس میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جائے۔جنرل باڈی اجلاس میں اس اہم ایجنڈا آئٹم کی منظوری کی صورت میں ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل ہو جائے گااور کراچی کے دفتر کو رابطہ دفتر میں تبدیل کردیا جائے گا۔