پاکستان اسٹاک انڈیکس میں 428 پوائنٹس سرمائے میں 65 ارب کا فیصلہ

200

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میںتیزی کا سلسلہ مسلسل تیسرے ہفتے میں داخل ہوگیااور پیر کوکے ایس ای 100 انڈیکس 36600کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے428.16 پوائنٹس کے اضافے سے 36618.57 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 58.56فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 65 ارب 46 کروڑ 91لاکھ روپے بڑھ گئی اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 60.19فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی برقرار رہی جس کے نتیجے میںتیزی دیکھنے میں آئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 36724پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد ازاںپرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 36700کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 428.16 پوائنٹس کے اضافے سے 36618.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 207.34 پوائنٹس کے اضافے سے 15901.05 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس247.29 پوائنٹس کے اضافے سے 26089.11 پوائنٹس پر بند ہوا ۔