حکمران عوامی مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدام کریں،ایم کیوایس سی

735

کراچی(پ ر) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے جوائنٹ سیکرٹری محمد سلیم چندریگر، کاشف قریشی، شہاب الدین الوری و دیگر نے حکمرانوں سے عوامی مسائل کے سدباب کے لیے ٹھوس و مؤثر عملی اقدامات کرنے کا پرزورمطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری سمیت بے شمار مسائل کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔