نکاٹی کے سرپرست اعلیٰ، معروف صنعتکار کیپٹن اے معز خان سپرد خاک

599

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نکاٹی کے سرپرست اعلیٰ اور معروف صنعتکار کیپٹن اے معیز خان کو اتوار کے رو ز پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔کیپٹن اے معیز خان چند روز سے علیل تھے، مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔۔نماز جنازہ میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، نکاٹی کے سینئر رہنما سید عثمان علی، صدر نسیم اختر،نائب صدرفواد الہیٰ شمسی،چیف کرائم مانیٹرنگ سیل اختر اسماعیل،نارتھ کراچی انڈسٹریل کے سی ای او صادق محمد، چیئرمین بورڈفرا ز مرزا، محمد فارو ق کھاتورا،اسداللہ، جیم خانہ کے صدر فیروز عالم لاری، فباٹی کے صدر عبداللہ عابد،ریحان ذیشان ،سی ای او فائٹ بابر خان،شیخ تحسین احمد، ڈی آئی جی ویسٹ آصف قائمخانی، عامر چشتی کے علاوہ معزز شہرتاجروصنعتکار برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کیپٹن اے معیز خان کی فاتحہ سوئم منگل14جولائی کوبعد نمازعصرتا عشاء مرحوم کی رہائش گاہ مکان نمبرE/35 بلاک بی، نارتھ ناظم آباد میں ہوگی۔کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر شیخ عمر ریحان، سینیٹر عبدالحسیب خان، چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایا و دیگر نے اظہار تعزیت کیا۔