اوپن مارکیٹ : ڈالر کی قیمت خرید166.50، قیمت فروخت 167روپے پر برقرار

461

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں25پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید25پیسے کے اضافے سے 166.25 روپے سے بڑھ کر 166.60روپے اور قیمت فروخت 166.55 روپے سے بڑھ کر 166.90روپے ہو گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166.50 روپے اور قیمت فروخت 167روپے مستحکم رہی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 185.50 روپے سے بڑھ کر186روپے اور قیمت فروخت 187.50 روپے سے بڑھ کر 188روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید207روپے سے بڑھ کر 208 روپے اور قیمت فروخت 209 روپے سے بڑھ کر 210 روپے ہوگئی اسی طرح سعودی ریال کی قیمت خرید 43.60 روپے سے بڑھ کر 43.80روپے اور قیمت فروخت 44.10 روپے سے بڑھ کر 44.30روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید44.70روپے سے بڑھ کر 44.90روپے اور قیمت فروخت 45.20روپے سے بڑھ کر 45.40روپے ہوگئی ۔