بجلی اور گیس کی تین روزہ لوڈ شیڈنگ سے صنعتیں تباہ ہو جائیں گی، شیخ امتیاز حسین

347

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امریکاپاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے سینئر نائب صدرشیخ امتیاز حسین نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی تین روزہ لوڈ شیڈنگ سے صنعتیں تباہ ہو جائیں گی ملکی ایکسپورٹ جوپہلے ہی انتہائی کم ہے وہ بھی شدید متاثر ہوگی جس سے بر وقت بر آمد ی مال کی بھی ڈیلیوری ممکن نہیں رہے گی اورعالمی منڈی میں پاکستان کی ساخت کو نقصان پہنچے گا انہوں نے کہاکہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے غیر ملکی خریدار برآمدی آڈرز منسوخ کردیں گے جس سے بر آمد ات پر نہ صرف انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے بلکہ ملک کو کروڑوں ڈالرز کے زرمبادلہ سے بھی ہاتھ دھونا پڑ ے گا شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ KEکو گیس کی فراہمی کے لیے صنعتوں کوتین روز کے لیے گیس کی بندش کرناغیر مناسب فیصلہ ہے اس سے صنعتوں کا پہیہ چلنا بند ہو جائے گا کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔