عالمی مارکیٹ ، خام تیل کے نرخوںمیں کمی

145

انقرہ (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکا میں بڑی تعداد میںکورونا وائرس کے نئے کیسز کا سامنے آنا ہے جو تیل کی طلب کو کم کرسکتا ہے۔ انقرہ میں پیر کو تجارتی سرگرمیوں کے آغاز میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 0.83فیصد گر کر 42.88ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 0.86فیصد کمی کے ساتھ 40.20 ڈالر فی بیرل طے پائے۔