نواز شریف کے 5 چچازاد بھائی بینک کورٹ طلب

159

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی بینکنگ جرائم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے چچازاد بھائیوں کی ملکیت کشمیر مل اور اتفاق ملز کیخلاف بینکوں سے قرضہ لے کر واپس نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نواز شریف کے 5 چچازاد بھائیوں کو 24 اگست کو طلب کر لیا۔ نجی بینکوں
کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتفاق مل اور کشمیر مل نے 700 ملین قرضہ حاصل کیا، قرضوں کی واپسی کیلیے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے قرضہ واپس نہیں کیا جارہا، عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے۔