وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب 5 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

146

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں کئی وزرا وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ عید الاضحیٰ پر کورونا کا پھیلاؤ
روکنے کے اقدامات کے علاوہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرک اسلام آباد ڈائریکٹر جنرل کے تقرر کی منظوری اور پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ڈی جی کے تقرر کی منظوری بھی دے جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں تمام ڈویژنز میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔