رویت ہلال کا اختیار پارلیمنٹ کو دینے کی قرارداد اور انسداد منشیات سے متعلق ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور

189

پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخوا اسمبلی نے رویت ہلال کا اختیار پارلیمنٹ کو دینے سے متعلق قرارداد اور نارکوٹکس سے متعلق ترمیمی بل کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ پیر کے روز اجلاس میں وزیر قانون سلطان محمد نے قراداد پیش کی کہ آئین کے آرٹیکل 144 کے تحت یہ صوبائی اسمبلی رویت ہلال تنازع کے حل
کیلیے پارلیمنٹ کو اختیار دیتی ہے جسے متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا۔ اسی طرح وزیر قانون نے دی خیبر پختونخوا کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹانس سکینڈ ترمیمی بل 2020ء کو بھی منظوری کیلیے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔