عید الاضحی سے قبل دودھ ،دہی ، ٹماٹر ، آلو ، پیاز ، دھنیا و دیگر اشیا کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

309

 

اسلام آباد(اے پی پی) عید الاضحی کی ۱ٓمد سے قبل ہی دودھ ، دہی ،ٹماٹر، پیاز، دھنیا،۱ٓلوو دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ کردیا گیاہے۔ شہریوں نے بتایا کہ سبز مصالحہ جات اور موسمی سبزیاں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہورہی ہیں۔گزشتہ چند روز میں قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو ا ہے جس کے باعث 20 روپے کلو بکنے والے ٹماٹر کی قیمت 100سے 120روپے کلو ،پیاز 40 سے 50 روپے،ادرک 330سے 400 روپے کلو، لہسن 250 سے 300 روپے کلو،سبز مرچ 120 روپے کلو اور سبز دھنیا 400 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔انہوں نے بتایا کہ آلو 80 سے 90 روپے فی کلو،پھول گوبھی 90 روپے،بند گوبھی 65
روپے،شملہ مرچ 80روپے، مٹر 200 روپے کلو،پالک اور بینگن 70 روپے،گھیا کدو 80 روپے ٹینڈے 90 روپے،بھنڈی اور گھیا توری 80 سے 85 روپے فی کلو،کریلا 80 روپے،اروی 100 روپے،پھلیاں 130 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔ قیمتوں میں اضافہ سے پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار شہریوں کومزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اس ضمن میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ آڑھتیوں کی جانب سے قیمتیں بڑھا ئی گئیں جبکہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کا موقف ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ موسم کی تبدیلی اور دوسرے صوبوں سے درآمد ہے۔مزید بر۱ٓں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میںبھی ایک بار پھر اضافہ کے باعث اس کی قیمت 280 روپے فی کلو سے بھی زاید ہوگئی ہے۔