نیب نے زرداری کا کلفٹن کراچی گھر منجمدکرنیکی استدعا کردی

380

اسلام آباد (آن لائن) جعلی اکائونٹس کیس میں نیب نے سابق صدر آصف زرداری کا کلفٹن کراچی کا گھر منجمد کرنے پر جواب جمع کرادیا۔ نیب نے 8 ارب روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن پر جواب احتساب عدالت میں جمع کرادیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا‘ کلفٹن کراچی گھرکی
خریداری کے لیے آصف زرداری کے اسٹینوگرافر نے رقم دی‘ اسٹینوگرافر کے اکائونٹ سے گھرکی خریداری کے لیے15 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ نیب نے کہا ہے کہ آصف زرداری گھرکی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے‘ اسٹینوگرافر نے سابق صدر کے ساتھ 104 غیر ملکی دورے کیے‘ آصف زرداری کو گھرکا سوالنامہ دیا جس کا کوئی جواب نہ دیاگیا‘ اسٹینوگرافر مشتاق کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فرارہوگیا۔ نیب نے عدالت سے آصف زرداری کا کلفٹن کراچی گھر منجمدکرنے کی استدعا کردی۔