عمراکمل کیس کا فیصلہ محفوظ ، کچھ دیر میں سنایا جائے گا

558

اسپاٹ فکسنگ کی ناکام کوشش و تناعات سے بھرپور کیرئیر رکھنے والے عمر اکمل کی اپیل پر سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اس وقت جاری ہے،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

وکٹ کیپر کامران اکمل کے چھوٹے بھائی عمر اکمل  کی اپیل پر این سی اے لاہور میں سماعت جاری ہے، عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا ، آزاد ایڈ جیوڈیکیٹرجسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرعمر اکمل کی اپیل  کی سماعت کررہے ہیں۔

قبل ازیں ڈسپلنری پینل کے چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے پی ایس ایل فائیو میں فکسنگ کے الزمات ثابت ہونے پر عمر اکمل کو 3 برس پابندی کی سزا سنائی تھی، فیصلے کے مطابق عمر اکمل نے پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف وزری کی تھی ۔ ڈسپلنری پینل کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمر اکمل نے فیصلے کو چیلنج کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ  پاکستان سپر لیگ فائیو کے آغاز سے  ایک روز قبل ہی فکسنگ کی اطلاعات ملنے پر معطل کرکے انھیں میچ کھیلنے سے روک دیا گیا تھا۔ جس کے بعد عمر اکمل کیخلاف الزمات ثابت ہونے پر انھیں سزا سنائی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈنے موقف اپنایا ہے کہ عمراکمل کیس کا فیصلہ آنے تک معاملے پر کوئی  تبصرہ نہیں کرے گا۔‏