سندھ حکومت نے ٹیچرز کی تنخواہوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

282

کراچی(حماد حسین): سندھ حکومت نے جونئیر ایلیمینٹری اسکول ٹیچرز (جے ای ایس ٹی) اور ایئرلی چائلڈ ہڈ ٹیچرز (ای سی ٹی)  کے 1300 ٹیچرز کی تنخواہیں جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سندھ حکومت  کے محکمہ خزانہ نے 13 اضلاع کے 1044 جے ای ایس ٹی اور 263 ای سی ٹی اساتذہ کوتنخواہیں جاری کرنے کا نوٹیفکیشن  جاری کیا،  ان میں  کراچی ساؤتھ،ویسٹ، بدین،ٹھٹہ، حیدرآباد،سجاول،جامشورو، مٹیاری،ٹنڈو الہیار،سکھر، عمرکوٹ،نوابشاہ اور نوشہروفیروز شامل ہیں۔